- الإعلانات -

یاسرحسین کی "اللہ کے بندے ہنس دے” گانے پرڈرم بجانے کی وڈیووائرل

کراچی: اداکاروماڈل یاسرحسین کی “اللہ کے بندے ہنس دے” گانے پرڈرم بجانے کی وڈیووائرل ہوگئی۔یاسرحسین نے اہلیہ واداکارہ اقراعزیز کی “پری برتھ ڈے” کو منفرد انداز میں منا کراہلیہ کو بے حد خوش کردیا۔

اداکارہ کی سالگرہ توخیرکل 24 نومبرکو ہے لیکن انہوں نے ایک روزقبل ہی اپنی اہلیہ کی پری برتھ ڈے منائی۔ پری برتھ ڈے میں دونوں کے دوست بھی شریک تھے جب کہ یاسرحسین نے اسی دوران بالی ووڈ کے مشہورگانے اللہ کے بندے ہنس دے پرڈرم بجا کر اقرا کوخوش کردیا۔یاسرحسین کی ڈرم بجانے کی وڈیومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے۔ جس پران کی اہلیہ اقرا عزیز نے بھی کہا کہ یہ شخص انہیں ہمیشہ خوش رکھتا ہے۔