- الإعلانات -

شوبز کی سب سے پسندیدہ ایک اور جوڑی نے راہیں جدا کرنے کرلیں ، فرحان سعید اور اروا ہوقین نے علیحدگی اختیار کر لی ‘نجی ٹی

شوبز کی سب سے پسندیدہ ایک اور جوڑی نے راہیں جدا کرنے کرلیں ، فرحان سعید اور اروا ہوقین نے علیحدگی اختیار کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور اروا ہوقین کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کے باعث دونوں کے مداح پریشانی میں مبتلا ہیں لیکن تاحال فرحان سعید اور اروا ہوکین کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ، علیحدگی کی وجہ ابھی تک سامنے نہ آسکی لیکن ذرائع کا کہناہے کہ دونوں کے مابین علیحدگی باہمی رضامندی سے اختیار کی گئی ہے ۔

دونوں نے علیحدگی کی وجہ کو باہمی طور پر قبول کیا جبکہ کوئی خاص وجہ اب تک منظرعام پر نہ آسکی۔یاد رہے دونوں اداکار پچھلے تین سالوں سے ازدواجی رشتے میں منسلک تھے جن کی جوڑی کے چرچے ہمیشہ سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتے تھے ۔