- الإعلانات -

انجلینا جولی اب اداکاری کے بعد کیا کرنے چلی سب حیران ہو گئے

اقوام متحدہ (یو این) کی خصوصی مشیر اور ہولی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اب اداکاری کے بعد پروفیسر بننے جارہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی، حال ہی میں لندن اسکول آف اکنامکس کے ساتھ بحیثیت وزیٹنگ پروفیسر منسلک ہوئی ہیں، جہاں وہ ایک سال تک سینٹر فار ویمن، پیس اینڈ سیکیورٹی میں ماسٹرز کے طلبہ کو پڑھائیں گی۔

انجلینا اس دوران مہاجرین کے حقوق اور خواتین پر کیے جانے والے مظالم کے حوالے سے بھی کام کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا ‘ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ خواتین کے حقوق پر بات کریں اور عورتوں پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کی کوشش کرتے رہیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لندن اسکول آف اکنامکس کے طلبہ اور ساتھی پروفیسرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں