- الإعلانات -

12سالہ پاکستانی بچے نے انڈیا کی دوڑئیں لگا دیں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک 12سالہ پاکستانی بچے نے اعرب ممالک میں دھوم مچا دی ہے۔ اس بچے کا نام مصطفی خان ہے جو اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہے اور جے ایس ایس انٹرنیشنل سکول میں گریڈ 6کا طالب علم ہے۔ وہ بھارتی گانے اس قدر مہارت کے ساتھ گاتا ہے کہ اب تک لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ کر چکا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مصطفی خان بالی ووڈ سٹائل کا سب سے کم عمر گلوکار ہے۔اس نے موسیقی کی کوئی رسمی تعلیم حاصل نہیں کی۔ یہ خوش گلوئی اسے اللہ کی طرف سے ودیعت کی گئی ہے جس نے اس کم عمری میں لوگوں کو اپنی طرف اس قدر متوجہ کر لیا ہے کہ اب بھارتی کمپنیاں اس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اس کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔ مصطفی خان کے والد فیصل خان کا کہنا تھا کہ ”دو سال قبل میں کام سے جب گھر واپس گیا تو میں نے دیکھا کہ مصطفی اپنے ایک دوست کے ساتھ بیٹھا گانا گا رہا تھا۔ اس کی آواز بہت سریلی تھی، مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ یہ میرے بیٹے کی آواز ہے۔ تب سے میں جب بھی اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہا ہوتا ہوں ایف ایم آن کرنے کی بجائے اسے گانا سنانے کو کہتا ہوں۔ بس یہی مشق اب تک مصطفی نے کی ہے۔ اس کا ہنر ابھی ناپختہ ہے۔ وہ بالی ووڈ کے گلوکار ارجیت سنگھ سے بہت متاثر ہے اور اس کے ساتھ دوگانا گانا چاہتا ہے۔ وہ موسیقی کے ساتھ ساتھ اپنی سکول میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ وہ اپنے گانوں کی ریکارڈنگ کے بہانے کبھی سکول سے چھٹی نہیں کرتا۔ ریکارڈنگز کے لیے اس نے ہفتے کے اختتام کو مختص کر رکھا ہے