- الإعلانات -

ہریتک روشن علی ظفر کے مداح

بولی وڈ اداکار رہریتک روشن نے پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے کوک اسٹوڈیو میں گائے ہوئے گانے ‘راک اسٹار’ کی کافی تعریف کی ہے

ہریتک روشن کا ٹوئٹر پر علی ظفر کے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں ’مزہ آگیا‘۔ ہریتک روشن کے علاوہ گلوکار پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عدنان سمیع نے بھی علی ظفر کے گانے کی تعریف کی تھی۔

علی ظفر نے بولی وڈ میں فلم ’تیرے بن لادن‘ کے ساتھ قدم جمائے تھے جس کے بعد انہیں آخری بار فلم کل دل میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ علی ظفر نے گزشتہ ماہ اپنی پہلی فلم بنانے کا بھی اعلان کیا تھا جس کا نام دیوسائی رکھا گیا ہے۔