- الإعلانات -

بلاول بھٹو سے شادی کی خبروں پر مہوش حیات سیخ پا

کراچی: نامور اداکارہ مہوش حیات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق خبروں پر سیخ پا ہوگئیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کس سے شادی کرنی ہے یہ میرا نجی معاملہ ہے، اور جب شادی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا لہذا برائے مہربانی میرے رشتے جوڑنا بند کریں اور سکون سے بیٹھیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ 2 سال پرانے انٹرویو سے سیاق سباق سے ہٹ کر غیر ضروری ہیڈ لائنز نکالنا بند کریں، مہوش حیات نے پوسٹ میں شیئر بھی لکھتے ہوئے کہا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔