- الإعلانات -

روحانی سفر آسان نہیں: زینب جمیل

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل کا کہنا ہے کہ یہ سفر آسان نہیں ہے۔
زینب جمیل نے اپنے انسٹاگرام پر شوبز چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تمام تر لوگوں کے مثبت ردِ عمل اور پیار کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آپ سب کے پیغامات پڑھے ہیں، آپ سب کا تعاون اور پیار میرے لیے بے حد معنی رکھتا ہے۔
31 سالہ زینب جمیل نے بتایا کہ اپنی روحانی نشوونما کے لیے عہد کریں، یہ سفر آسان نہیں ہے کیونکہ شیطان ہمیں بہکانے اور سیدھے راستے سے ہٹانے کے لیے انتظار میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس کا ارتکاب نہیں کرتے تو آہستہ آہستہ آپ اپنا نظریہ کھودیں گے اور ان لوگوں کی طرح سلوک کرنا شروع کر دیں گے جو اپنے خالق کی پرواہ نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ زینب جمیل نے اپنے کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل پر بطور نیوز اینکر کیا تھا بعد ازاں جیو انٹرٹینمنٹ کے کئی مقبول ڈراموں ‘سسرال میری بہن کا’، ‘سدا سکھی رہو’، ‘منچلی’، ‘مل کے ہم نہ ملے’ اور ‘آپ کی کنیز’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔