- الإعلانات -

امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس چھوڑنےکے بعد کہاں رہیں گے

امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کی تیاری شروع کردی اسی سلسلے میں واشنگٹن ڈی سی میں 8ہزار200 مربع فٹ کاعظیم الشان گھر لیز پر لے لیا ۔برطانوی اخبار ’’دی ٹیلی گراف ‘‘ کے مطابق صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔اوباما نے واشنگٹن ڈی سی میں عظیم الشان گھر لیز پر لے لیا ہے۔ 1928میں تعمیر کیا گیا یہ گھر9 بیڈرومز پر مشتمل ہے۔اس گھر میں شاندار کمرے ، ڈائننگ روم ، ڈرائنگ روم ، باتھ رومز ، کچن اور لان بھی ہے ۔ایک اندازے کے مطابق اس گھر کی قیمت 63 لاکھ ڈالرزیعنی پاکستانی روپے میں تقریبا 65کروڑ روپے ہے