- الإعلانات -

شوٹنگ کے دوران لنگوٹ پہننا مشکل، سلمان خان

اداکار سلمان خان نے اپنی فلم سلطان کی شوٹنگ کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کی عکس بندی کے دوران سب سے زیادہ مشکل لنگوٹ پہننے میں ہوئی۔انہوںنے کہا کہ میں نے لنگی پہنی اور لوگوں کے قریب جاکر انھیں چلانے سے منع کیا۔فلم میں پہلوان کا کردار کرنے والے سلمان خان نے بتایامجھ سے کہا گیا کہ میں جانگیہ پہن کر شوٹنگ کر سکتا ہوں تب میں نے کہا کہ اصلی پہلوان تو لنگوٹ پہنتے ہیں تو میں بھی لنگوٹ ہی پہنوں گا۔سلمان نے مزید کہامیں لنگوٹ پہن کر سیٹ پر گیا تو دیکھا پانچ ہزار لوگ کھڑے تھے اور مجھے دیکھتے ہی بھائی بھائی چلانے لگے تب جاکر مجھے لگا ارے یہ تو گڑ بڑ ہو گئی۔