- الإعلانات -

فلم ”مالک “پر پابندی کیخلاف پنجاب سینسر بورڈ کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے فلم ”مالک “پر پابندی کیخلاف پنجاب سینسر بورڈ کو نوٹس جاری کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فلم مالک پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پنجاب سینسر بورڈ کو 2جون کیلئے نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم مالک پر پابندی کے حوالے سے پنجاب سینسر بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میں فلم پر صوبائی سطح پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سینسر بورڈ سے 2جون کو اس حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے ۔