- الإعلانات -

بچپن میں دیپیکا کا پسندیدہ شو کون سا تھا؟

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹیں اور تصویریں ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد آڈیو ڈائری کا آغاز کیا گیا تھا۔

اب دیپیکا پڈوکون نے آڈیو ڈائری کی دوسری انٹری میں مداحوں کو بچپن کے پسندیدہ شو کے بارے میں بتایا کہ بچپن میں ان کا پسندیدہ شو 80s سٹ کام اسمال ونڈر تھا۔ مشہور سیریز ٹیڈ لاسن نامی انجینئر کے گرد گھومتی ہے جو چھپ کر ایک چھوٹی سی لڑکی کی طرح نظر آنے والا روبوٹ تیار کرتا ہے اس روبوٹ کا نام ViCi رکھتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ شو اسمال ونڈر تھا، وہ اسکول سے واپس آنے کے بعد یہ شو دیکھا کرتی تھیں جو کہ 30 سے 40 منٹ کا ہوتا تھا ۔

دیپیکا کے مطابق س شو میں ان کا پسندیدہ کردار وکی تھا جو تیز ،جذباتی اور ذہین کردار تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کردار میں جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متوجہ کیا تھا وہ یہ کہ ایک روبوٹ رو سکتا ہے لیکن ایک ہی وقت میں نے اسے بہت ہی پیارا اور مُحبت کا جذبہ پیدا کرانے والا پایا۔

اداکارہ نےمزید کہا کہ وہ اس شو کو دوبارہ دیکھنا شروع کریں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آڈیو ڈائری کی پہلی انٹری میں اداکارہ آڈیو ڈائری کو’میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ‘ قرار دے چکی ہیں۔