- الإعلانات -

فلم ”مالک“ پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی  سندھ ہائیکورٹ نے فلم ”مالک“ پر پابندی کے خلافدرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
فلم مالک پر غیر قانونی پابندی کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سینسرشپ کا اختیار صوبوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔آئینی ترمیم کے بعد پنجاب اور سندھ نے قانون سازی بھی کرلی لہٰذا وفاق کی جانب سے فلم مالک پر پابندی غیرقانونی ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فلم میں عدلیہ کابھی مذاق ا±ڑایا گیا۔چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کو عدلیہ کا خیال ہے تو مبشر لقمان کو روکیں،کیا وہاں آپ کا بس نہیں چلتا؟ حکومت وہیں کارروائی کرتی ہے جہاں اس کی دلچسپی ہو۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کل سنائے جانے کا امکان ہے۔