- الإعلانات -

تبو کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے،انیل کپور

بولی وڈ اداکار انیل کپور کے ٹی وی شو ’24‘ کے حوالے سے قیاس آرائیاں تھیں کہ اداکارہ تبو نے مالیاتی معاملات کے باعث اس شو میں اداکاری سے انکار کردیا تاہم انیل کپور نے ان افواہوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

انیل کپور اپنے شو ’24‘ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی اختیار کررہے ہیں اور خبریں تھیں کہ تبو بھی اس شو کا حصہ بنیں گی تاہم اداکارہ نے اس سے معذرت کرلی۔انیل کپور کا مزید کہنا تھا کہ ’انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے سیزن میں اس شو کا حصہ ضرور بنیں گی، تبو میری قریبی دوست ہیں اور میں ان کے معاوضے سے 10 گنا ریادہ دے سکتا ہوں، میرے لیے ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے‘۔

انیل کپور کا اپنے شو کے حوالے سے کہنا تھا ’مجھے یقین ہے شو کا نیا حصہ لوگوں کو بے حد پسند آئے گا اور پہلے سیزن کی طرح اسے بھی خوب پذیرائی ملے گی‘۔

شو ’24‘ رواں سال 17 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔