- الإعلانات -

سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا،اداکارہ پوجا مسرا

اسلام آباد  بالی ووڈ کی معروف ماڈل و اداکارہ نے دبنگ خان کو مشکل میں ڈال دیا۔ بگ باس سیزن 5 میں شامل ہونے والی بالی وڈ ماڈل و اداکارہ پوجا مسرا نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان پر ریپ کا الزام لگا دیا۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق پوجا مسرا نے سلمان خان اور شتروگن سنہا سمیت تین افراد کے خلاف جے پور موتی ڈونگری کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ۔پوجامسرا نے درج بالا تین افراد کیخلاف پولیس میں مقدمہ بھی درج کروادیاہے اور ایف آئی آر کی فوٹو کاپی کو اپنے ایک دوست کیساتھ شیئر بھی کیا۔معروف بھارتی ماڈل و اداکارہ نے میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سلمان خان اور شتروگن سنہانے ٹی وی شو’’ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے پوجا کے اس اقدام کو محض عوام کی توجہ اور سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں اسلئے ایسے اقدام اٹھا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شتروگن سنہا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔سلمان خان اور شتروگن سنہا پر سنگین الزام نے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔