- الإعلانات -

سونم کپور اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لیے سر منڈوانے کو بھی تیار ہو گئی

ممبئی: بولی وڈ میں اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے فیشن آئیکون مانی جانے والی اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں، یہاں تک کہ وہ اس لیے سر منڈوانے کو بھی تیار ہیں۔

ذرائع  کے مطابق سونم کپور نے، جو ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم کی کامیابی کے لیے اگر ضرورت پڑی تو وہ گنجا ہونا بھی پسند کریں گیانہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر ان کے سَر کی بناوٹ ایسی ہے کہ اگر وہ گنجی ہوجائیں تو اور بھی زیادہ خوبصورت نظر آئیں گی۔سونم عنقریب ہدایت کار ششانکا گھوش کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔فلم میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر اور شکھا تلسانیا نے بھی کردار ادا کیے ہیں