- الإعلانات -

اقرا اور یاسر کی شادی میں کون سی اداکارہ بن بلائے پہنچی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی اقرا اور یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کی شادی جہاں دلہن کے عروسی لباس کے باعث خاصی مشہور ہوئی وہیں مختلف رسومات کے باعث بھی سوشل میڈیا کی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

شادی میں اقرا اور یاسر کے رشتے داروں کے علاوہ شوبز انڈسٹری کے مقبول چہروں نے بھی شرکت کی لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی تھیں جو بن بلائے ان کی شادی میں پہنچی تھیں۔ حال ہی میں یاسر حسین نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان واسع چوہدری نے یاسر سے بن بلائے مہمان سے متعلق سوال کیا تو یاسر حسین نے بتایا کہ شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر موجود تھا اس لیے کارڈ سب کے پاس تھا۔ یاسر نے میزبان کے مجبور کرنے پر بتایا کہ نوشین شاہ کے پاس کارڈ تو تھا لیکن انہوں نے شادی میں زبردستی شرکت کی تھی۔