- الإعلانات -

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے سات سال ہو گئے

واشنگٹن کنگ آف پاپ  موسیقی کی دنیا کے  کامیاب ترین گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے سات سال ہو گئے لیکن وہ  اپنے فن کی وجہ سےآج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو امریکہ میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث 50 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے ۔دنیائے راک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن نے اپنے  فنی کیرئیر کا آغاز اپنے دیگر 4 بھائیوں کے ساتھ چائلڈ سٹار کی حیثیت سے کیا  اور فن کی دنیامیں منفرد مقام حاصل کیا ۔انہوں نے شہرہ آفاق سنگر نے تھرلر اور بیڈ جیسے گانے تخلیق کیے ۔موسیقی کو منفرد طریقے سے کمال اور عروج پر لے جانے والے مائیکل جیکسن کنگ آف پاپ بھی کہا گیا ۔ مائیکل جیکسن کی موسیقی رقص اور انداز چار عشروں تک مرکز نگاہ بنا رہا ۔

پاپ گلوکار کے اعزازات میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کئی حوالوں سے نام درج ہونا اور تیرہ گریمی ایوارڈز شامل ہیں ۔ گلوکاری اور ڈانس میں انمٹ نقوش چھوڑنے والے مائیکل جیکسن کو بھلانا مشکل ہے ۔