- الإعلانات -

اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی، ناچاہتے ہوئے بالی وڈ میں آئی: روینا ٹنڈن

بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا ہےکہ انہیں بالی وڈ کیریئر تھالی میں رکھ کر ملنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ تین دہائیوں تک بالی وڈ میں راج کرنے والی بالی وڈ ادکارہ روینا ٹنڈن پروڈیوسر روی ٹنڈن کی صاحبزادی ہیں۔ روینا ٹنڈن کا کہنا ہےکہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں اور نا چاہتے ہوئے بھی بالی وڈ میں آئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی سی گول مٹول شرمیلی بچی تھیں جو اپنے ناخن کترتی رہتی تھی، لوگوں کے دیکھنے پر گھبرائی سی رہتی تھی یہاں تک کہ کلاس میں بھی آخری بینچ پر بیٹھا کرتی تھی۔ روینا نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں اسکول کے ایک فنکشن میں مرکزی کردار ملا جسے پرفارم کیا اور اس پلے نے ان کے لیے ہمیشہ حیران کن کام کیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ آج تک ہر نئی فلم ، شو اور سین جو انھیں کرنا ہو، اسے دیکھ کر گھبراجاتی ہیں۔