- الإعلانات -

علی کاظمی کی’’ فنی بوائے‘‘ آسکرز کی فہرست میں شامل

کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم ‘فنی بوائے’ کو فلمی دنیا کے معتبر آسکرز ایوارڈ کی بیسٹ پکچر ایوارڈ کیٹگری کے لیے اہل قرار دی گئی 366 فلموں میں شامل کرلیا گیا۔ فلم ‘فنی بوائے’ کو رواں برس آسکرز کی بیسٹ پکچر کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اکیڈمی انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے 5 سے 10 فلموں کو نامزد کرے گی جس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ 5 مارچ سے شروع ہوگا جو 10 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد 15 مارچ کو حتمی نامزدگی کا اعلان کیاجائے گا۔ حال ہی میں اداکارعلی کاظمی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اس پیش رفت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ خیال رہے کہ فلم ‘فنی بوائے’ کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں