- الإعلانات -

بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد انتقال کرگئے

ممبئی: بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان کئی ماہ سے شدید علیل تھے اور وہ آئے دن اسپتال سے والد کی صحتیابی سے متعلق پوسٹیں شیئر کرتی رہتی تھیں جن میں وہ مداحوں سے ان کی صحت کےلیے دعاوؤں کی درخواست کرتی۔

ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد ممبئی کے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اس حوالے سے اداکارہ کی دوست پریتی سمنز نے فوٹوشیئرنگ ایپ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گوہر خان کے والد کی موت کی تصدیق کی۔ پریتی سمنز نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’میرے گوہر کے والد، ایسا شخص جسے میں پیار کرتی تھی، انہوں نے فخر کے ساتھ زندگی گزاری اور اب ایسے ہی یاد رکھے جائیں گے‘‘۔

دوسری جانب اداکارہ ظفر خان نے اپنے انسٹاگرام پر والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میرا ہیرو، میرے والد انتقال کرگئے ہیں، آپ کی طرح کوئی نہیں اور نہ ہوگا‘‘۔