- الإعلانات -

حمیمہ ملک نے پوری زندگی حجاب کرنے کے لیے دعا مانگ لی

کراچی: اداکارہ حمیمہ ملک نے پوری زندگی حجاب کرنے کی دعا مانگ لی۔حمیمہ ملک نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اداکارہ نور بخاری کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

حمیمہ ملک نے تصویر پر نور بخاری کے حوالے سے لکھا کہ زندگی میں کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہ آپ سے کسی قسم کی اُمید نہیں رکھتے لیکن وہ پھر بھی بہت دل عزیز ہوتے ہیں اور نور اُن میں سے ایک ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔

حمیمہ ملک نے نور بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو اسکارف میں پہنی ہوئی ہوں مجھے بطور تحفہ دینے کے لئے بہت بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ مجھ پر اپنی رحمتیں عطا فرمائے او ہمت عطا کرے کہ میں ساری زندگی حجاب کرسکوں۔

دوسری جانب نور بخاری نے بھی حمیمہ ملک کے ساتھ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھار جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے دلوں میں رہتے ہیں اور حمیمہ ملک اُن شخصیات میں سے ایک ہیں۔