- الإعلانات -

اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل پیا گھر سدھار گئیں

پاکستان کی خوبرو ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل، طیب سلیم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ۔ اداکارہ نے گزشتہ برس لاہور میں ایک سادہ سی تقریب میں طیب سلیم سے منگنی کی تھی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رحمت اجمل کی جانب سے اپنے نکاح اور شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

اداکارہ نے مشہور ڈیزائنر زارا شاہ جہاں کا تیار کردہ گولڈن اور آئیوری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جب کہ میک اپ کے لیے نو میک اپ لک منتخب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب شادی کے روز طیب سلیم بھی عام گروم کے برعکس سادہ سی گولڈن اور وائٹ شیرانی میں نظر ائے۔

واضح رہے کہ ڈیزائنر زارا شاہ جہاں نے اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی مہندی کا لباس بھی ڈیزائن کیا تھا۔ خیال رہے کہ رحمت اجمل کا شمار مختصر سے عرصے میں شوبز انڈسٹری میں مقبولیت پانے والی شخصیات میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ رحمت اجمل اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جبکہ اداکارہ مختلف مشرقی اور مغربی برانڈز کے ساتھ بطور ماڈل بھی کام کر چکی ہیں۔