- الإعلانات -

جھانوی کپور کے بچپن کی ڈانس ویڈیو وائرل

گزشتہ روزبالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور کی 24 ویں سالگرہ پر ان کی چھوٹی بہن خوشی کپور نے مداحوں کے ساتھ جھانوی کپور کے بچپن کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کپور نے جھانوی کپور کے ہمراہ تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی۔

شیئر کی گئی تصویر میں جھانوی اور خوشی کو ایک ساتھ جبکہ ویڈیو میں چھوٹی سی جھانوی کپور کو گھر میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو اور تصویر کے ہمراہ خوشی کپور نے ایک پوسٹ بھی درج کی جس میں جھانوی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ تم سے پیار کرتی رہوں گی۔ ایک دن میں جھانوی کی ڈانس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے لاکھوں بار لائیک کیا جاچکا ہے۔