- الإعلانات -

بالی ووڈ سٹار ہریتھک روشن ترکی دھماکوں سے بال بال بچے

ممبئی اداکار اپنے بچوں کے ساتھ ایئرپورٹ پر موجود تھے ،دھماکوں سے کچھ دیر قبل دوسری فلائٹ پر سوار ہونے میں کامیاب ہوگئےبالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کو قسمت نے موت کے منہ سے کھینچ لیا ، اداکار استنبول ایئرپورٹ پر تھے مگر دھماکے ہونے سے کچھ دیر قبل ان کی فلائٹ مل گئی جس کے باعث وہ اور ان کے بچے فلائٹ میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئے ورنہ دوسری صورت میں وہ اور ان کے بچے بھی ان دھماکوں کا نشانہ بن سکتے تھے ۔ بالی ووڈ اداکار نے جان بچنے پر کہا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی دعائوں کے باعث زندہ بچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ورنہ دھماکوں کے بعد انہیں اس بات کی امید نہیں تھی کہ وہ زندہ رہنے یا اپنے گھر والوں کو دوبارہ دیکھنے میں کامیاب ہوں گے ۔