- الإعلانات -

لاہور یونیورسٹی واقعہ: عروہ بھی طلبہ کی حمایت میں آگئیں

گزشتہ دنوں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی لڑکے کی پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جب کہ متعدد معروف شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت بھی گئی۔

اب حال ہی میں پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ عروہ حسین نے طلبہ کی ہمت کی داد دی ہے۔ عروہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس بکھری ہوئی دنیا میں جہاں ہم رہتے ہیں، یہاں معمولی سی محبت کا اظہار زخموں پر مرہم رکھنے کے برابر ہے‘۔ عروہ کا کہنا تھا کہ ’میری خواہش اور امید ہے کہ اپنے آس پاس کے حقیقی معاشرتی مسائل حل کرنے کے لیے بھی اتنی ہی تیز عمل دیکھوں‘۔