- الإعلانات -

پریانکا چوپڑا نے ایک گانے پر ڈانس کرنے کے 2 کروڑ لے لئے

ممبئی: پریانکا چوپڑا نے فلم فئیر ایوارڈ شو میں اپنی ہی فلم باجی راﺅ مستانی کے گانے پنگا پر ڈانس کرنے کیلئے 2 کروڑ معاوضہ لے لیا۔  بالی ووڈ اداکارہ ایک ایوارڈ شو میں کسی ایک گانے پر ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں اور سب سے زیادہ معاوضہ کونسی اداکارہ لیتی ہے؟۔ اس بارے میں جاننے کے بعد آپ کے تمام تر اندازے غلط ثابت ہو جائینگے۔ پریانکا اپنے کام کی بدولت ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بیک وقت کام کر رہی ہیں اور اپنے امریکی شو اور بالی ووڈ فلمز میں توازن برقرار رکھنے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ پریانکا اس وقت 9 کروڑ روپے ایک فلم کا معاوضہ لے رہی ہیں تاہم فلم فئیر ایوارڈ شو میں اپنی ہی فلم باجی راﺅ مستانی کے گانے پنگا پر ڈانس کرنے کیلئے 2 کروڑ معاوضہ لے لیا۔ اس سے پہلے پریانکا آسکر ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں۔