عفت عمر کورونا ویکسین لگوانے پر شرمندہ ، عوام سے معافی مانگ لی
پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر عوام سے معذرت کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں اور شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طارق بشیر چیمہ کے خاندان کو کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا گیاتھا جب کہ ویڈیو میں عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
I am sorry.I am ashamed.I apologise from the bottom of my heart.I will repent.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 6, 2021
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 40 سالہ اداکارہ کو کم عمر ہونے کے باوجود ویکسین لگوانے پر مداحوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نہ ہی پیرا میڈیکل اسٹاف ہیں اور نہ ہی 60 سالہ بزرگ، وہ مفت میں ویکسین لگوا کر مستحق عوام کا حق مار رہی ہیں۔
