- الإعلانات -

فلم سلطان کی کہانی چوری کرنے پر سلمان خان اور ہدایت کار کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم سلطان کی کہانی چوری کرنے پر سلمان خان، اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایت کار علی عباس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے اور فلم نے 3 دن میں ہی 105 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کر لیا جس پر سلمان خان اور فلم پروڈیوسر بھی خوشی پھولے نہیں سما رہے ہیں تاہم دبنگ خان کی خوشیوں کو نظر لگ گئی جنہیں فلم کی کہانی چوری کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہری صابر انصاری نے فلم سلطان کے ہدایت کار علی عباس، اداکار سلمان خان اور اداکارہ انوشکا شرما کے خلاف فلم کی کہانی چرانے پر مقدمہ درج کرا دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کی کہانی شروع سے آخر تک ان کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس نے 2010 میں میری زندگی پر فلم بنانے کا کہا تھا جس کے لئے 20 کروڑ روپے رئیلٹی کی مد میں دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ فلم کی ہدایت کار کو رئیلٹی کی رقم نہ دینے پر فلم بنانے سے منع کر دیا تھا جس کے باوجود میری زندگی پر فلم بنائی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریت کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سلمان خان، انوشکا شرما اور فلم کے ہدایت کار علی عباس کو نوٹسز جاری کر دیئے