- الإعلانات -

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ اعزازی شیلڈ

لندن : پاکستانی گلوکار کی فنی خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ اعزازی شیلڈ دی. برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو موسیقی کے لیے خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ اعزازی شیلڈ دی گئی ۔

دنیا بھرمیں شائقین کو اپنی آواز سے دیوانہ بنانے والے راحت فتح علی خان کو دنیا کی بہترین یونیورسٹی نے اعزاز سے نوازا ۔ پاکستانی گلوکار کی فنی خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ اعزازی شیلڈ دی ۔ تقریب میں آکسفورڈ یونیورسٹی کےفیوژن پراجیکٹ کے طلبہ کے ساتھ راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔

اس موقع پر موجود دنیا بھر سے شرکاء نے راحت فتح علی خان کے فن کو سراہا ۔ راحت فتح علی خان نے تقریب کی تصاویر سماجی میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا