- الإعلانات -

ہولی وڈ میں کام کرنا بڑا موقع ہے، انوشکا

جہاں بولی وڈ سے پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ہولی وڈ میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں وہیں اداکارہ انوشکا شرما کا بھی ماننا ہے کہ ہولی وڈ میں کام کرنے کا موقع کافی بڑا ہے۔

ذرائع  کے مطابق انوشکا شرما بھی ہولی وڈ میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

انوشکا شرما کا ہولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’یہ کافی بڑا موقع ہوگا کیوں کہ ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے آپ ہر قسم کا کام کرنا چاہتے ہیں، کسی نئی جگہ پر کام کرنا یقیناً دلچسپ ہوگا‘۔

تاہم انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ ہولی وڈ میں اپنے لیے کام کی تلاش نہیں کر رہیں۔

انوشکا کا کہنا تھا کہ ’یہ صحیح وقت ہے جب انٹرنینشل پلیٹ فارم پر ہندوستانی کام کررہے ہیں لیکن میں کوئی دقیانوسی کردار نہیں کرنا چاہتی، میں کچھ حقیقت پسند اور دلچسپ کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں‘۔

28 سالہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہولی وڈ میں اگر کام کریں گی تو کچھ ایسا نہیں کریں گی جو انہوں نے بولی وڈ میں نہ کیا ہو۔

واضح رہے کہ انوشکا کی حال ہی میں ریلیز بولی وڈ فلم ’سلطان‘ کو باکس آفس پر بڑی کامیابی ملی ہے جس میں انوشکا کے کردار کو کافی سراہا بھی گیا۔

فلم ’سلطان‘ میں انوشکا نے ایک ریسلر کا کردار ادا کیا ہے۔