- الإعلانات -

قندیل بلوچ کی شادیوں کی ہیٹرک پوری ،عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور :قندیل بلوچ کا ایک کے بعد دوسرا شوہر سامنے آ گیا، شاہد بلوچ نے فوزیہ کے قندیل اور بلوچ بننے کی کہانی بھی سنا دی اور یہ بھی کہا کہ قندیل بلوچ نے ایک، دو نہیں تین، تین شادیاں کی ہیں۔سستی شہرت کا شوق قندیل بلوچ کے گلے پڑ گیا۔ ماضی کے راز ایک ایک کر کے کھلنے لگے۔ قندیل بلوچ کا دوسرا شوہر شاہد بلوچ بھی سامنے آ گیا جو پشاور میں درزی کا کام کرتا ہے۔ قندیل بلوچ نے گھر سے بھاگ کر شاہد بلوچ سے کورٹ میرج کی۔

 

شاہد بلوچ نے فوزیہ کے قندیل بلوچ بننے کی کہانی بھی سنا دی۔ شاہد بلوچ سے پہلے قندیل بلوچ کی وٹے سٹے کی شادی بھی ہوئی جسے چھپا کر اس نے نکاح نامے میں خود کو کنواری ظاہر کیا یعنی قندیل بلوچ اب تک تین شادیاں کر چکی ہے۔شاہد بلوچ سے پہلے عاشق حسین بھی منظر عام پر آ چکے ہیں جن سے قندیل بلوچ کا ایک بچہ بھی ہے۔