- الإعلانات -

” دی راک ” چوراسی ملین ڈالرز کما کر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

نیویارک : فوربز میگزین کی جاری لسٹ میں ڈوین جانسن کو سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والا اداکار قرار دیا گیا ، سپر سٹار کی جانب سے مداحوں کا شکریہ. رنگ میں نام کمانے والے "دی راک” ہالی وڈ کی دنیا میں بھی راج کرنے لگ گئے ۔ چوراسی ملین ڈالر کما کر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ۔ مشہور ریسلر ڈوین جانسن جو کہ "دی راک ” کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ پہلے رنگ میں اپنے حریفوں کی کی پٹائی کر کے نمبر ون اور اب ہالی وڈ فلموں میں بھی پہلے نمبر پر ہیں ۔ معروف میگزین فوربز کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق دی راک کی فلموں نے 84 ملین ڈالر کمائے جس سے وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں ۔ ٹاپ پر آنے کے بعد جانسن نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے