- الإعلانات -

دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی، بشریٰ انصاری کا بہن کی یاد میں پیغام

اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کی یاد میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی جو کہ سنبل شاہد کی جوانی کے دنوں کی ہے۔

زیرنظر تصویر میں اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ ان کی دوسری بہن اور معروف مصنفہ نیلم احمد بشیر موجود ہیں۔ بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن پر یہ واضح کرتے ہوئے لکھا کہ بائیں جانب سنبل جب کہ تصویر کے دائیں جانب نیلم موجود ہیں۔ انہوں نے لکھا دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی، تم ہمیں بہت یاد آتی ہو، تمہارے چلے جانے سے دنیا اور زندگی دونوں ہی بے رنگ ہوگئی ہیں۔

خیال رہے چند روز قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں، وہ ایک ماہ سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں۔