- الإعلانات -

ماہرہ خان فلم رئیس میں سنی لیون کی جگہ کام کریں گی

بولی وڈ میں ماہرہ خان کی ڈیبیو فلم رئیس کو بنانے والوں کو لگتا ہے کہ اس بات کا مکمل یقین ہے کہ پاکستانی باکس آفس پر ماہرہ لوگوں کو سینماﺅں میں کھینچ کر لاسکیں گی۔

ایشین ایج کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسرز نے ماہرہ خان کی بولی وڈ ڈیبیو کو پاکستان میں بغیر آئٹم نمبر کے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم سازوں کے قریبی ذرائع کے مطابق ” فلم بنانے والوں کو لگ رہا ہے کہ سنی لیون کا گانا پاکستانی ناظرین کے لیے کچھ نامناسب ہوسکتا ہے، چونکہ ماہرہ خان کی وج ہسے رئیس کا ایک پاکستانی کنکشن ہے جبکہ اس کا مرکزی کردار بھی ایک مسلم کاروباری شخصیت کا ہی ہے”۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ آئٹم نمبر فلم کے اسکرپٹ میں کافی تاخیر سے شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ رئیس میں مصالحے کو بڑھانا تھا ” ہر ایک یعنی شاہ رخ خان، ڈائریکٹر راہول ڈھولکیہ، پروڈیوسرز فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کو لگ رہا تھا کہ فلم کو ایک زبردست آئٹم نمبر کی ضرورت ہے، اور اس طرح سنی لیون سامنے آئیں”۔

فلم رئیس میں شاہ رخ خان ایک گینگسٹر بنیں ہیں جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کا کردار ادا کریں گی