- الإعلانات -

منیب بٹ کا دوران شوٹنگ سیٹ سے قیمتی گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف

اداکار منیب بٹ نے سیٹ سے گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

منیب بٹ ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے ڈرامے کے سیٹ سے ان کی گھڑیاں چوری ہوچکی ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ میری دو برانڈڈ گھڑیاں تھیں اور دونوں ہی دوران شوٹنگ سیٹ سے غائب ہوگئیں، میں نے صبح اسسٹنٹ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ دونوں گھڑیاں موجود نہیں ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے پھر کافی تفتیش کی اور وہ گھڑیاں مل گئیں لیکن جس شخص نے گھڑیاں چوری کی تھیں وہ نہ ہماری ٹیم کا تھا اور نہ ہی پروڈکشن کا تھا، وہ شخص لوکیشن کا تھا اور جب ہمیں پتا چلا کہ گھڑیاں اس شخص نے چوری ہیں تو وہ اس وقت سیٹ پر موجود نہیں تھا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ جب ہم نے اسے کال کی تو اس وقت وہ شخص میری ایک گھڑی بیچنے کے لیے صدر میں موجود تھا، ہم نے اس سے سوال کیا کہ بیچی تو نہیں ہیں تو اس نے کہا نہیں میں واپس آجاؤں گا، بس منیب بھائی سے پوچھیں مجھے ماریں گے تو نہیں۔ منیب بٹ نے بتایا کہ اس شخص نے گھڑیاں مجھے واپس کیں جس پر اس سمجھایا کہ یہ سب غلط ہے۔