- الإعلانات -

’عمران خان کچھ بھی کہیں ان کے لیے 10 میں سے 10 نمبر‘

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے وزیراعظم عمران خان کا اپنا فیورٹ قرار دیا ہے۔ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں جشن کرکٹ کی مہمان بنیں اور دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا مجھے وزیراعظم عمران خان بہت پسند ہیں، عمران خان کچھ بھی کہیں میں 10 نمبر دوں گی۔

اداکارہ نے امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کوبہتر بنائیں گے۔ سونیا حسین نے اپنی گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے حوالے سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اس پسندیدگی کی وجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے لاہور کا نقشہ بدل دیا اس لیے پسند ہیں۔