- الإعلانات -

بال چھوٹے کرانے پر کوئی پچھتاوا نہیں: علیزے

اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بال چھوٹے کروانے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اگرچہ بعض اوقات لمبے بال انہیں یاد ضرور آتے ہیں۔

علیزے کی جانب سے انسٹاگرام پر بال کٹوانے سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے خود سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت دی۔ اداکارہ نے اسٹوری کے کیپشن میں صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کو سکون کرنے کی ضرورت ہے۔

علیزے نے کہا کہ مجھے اس پر کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں لیکن ہاں کبھی کبھار میں اپنے بالوں کو یاد کرتی ہوں۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے دو روز قبل انسٹاگرام کی اسٹوری پر ایک میم شیئر کیا تھا جسے دیکھ کر صارفین یہ خیال ظاہر کررہے تھے کہ شاید علیزے اپنے بال چھوٹے کروا کے پچھتا رہی ہیں۔