- الإعلانات -

نادیہ خان بھی حلیمہ سلطان کے روپ میں

کراچی : مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی نے جس طرح دنیا بھر میں اپنی شہرت کے ڈنکے بجائے اسی طرح اس ڈرامے کرداروں اور ان کے خوبصورت لباس نے بھی دیکھنے والوں کو بہت متاثر کیا۔

عثمانی سلطنت کے عروج کے بعد ترک تاریخی افسانہ “ڈرامہ ارتغرل غازی ” پاکستان میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد نسبتآً بہت قلیل عرصے میں وہ اس ملک کی پسندیدہ فہرست میں اب بھی سرفہرست ہے۔ڈرامہ ارتغرل غازی کے مرکزی کردار ارتغرل (اینگن التان دوزتان) کی اہلیہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ اسریٰ بیلجک کا لباس بھی قابل ذکر ہے جسے خاص طور پر پاکستانی خواتین میں بہت پسند کیا گیا اور اسے فیشن کے طور پر اپنایا گیا۔

اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے بھی حلیمہ سلطان کا لباس زیب تن کرکے ان کا روپ دھار لیا۔انہوں نے اپنی نئی تصاویر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ نامور ترک ڈراما سیریل “ارطغرل غازی” میں حلیمہ سلطان کے کردار جیسا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں درج تھا کہ انہوں نے یہ کاسٹیوم ڈراما کی اردو ڈبنگ کاسٹ سے انٹرویو کے دوران پہنا تھا۔