- الإعلانات -

ایمن خان کا سوشل میڈیا پر مذاق کیوں اڑایا جا رہا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔

ایمن خان نے حال ہی میں اپنا پرفیوم برانڈ ‘ایمن خان بائے کوہاسا’ لانچ کروایا ہے جس کی مارکیٹنگ کے لیے انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے۔ ایمن اپنے پرفیوم کی قیمت کے حوالے سے ناظرین کو بتا رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پرفیوم کی قیمت 4950 روپے ہے جو سستی اور ہر کسی کی پہنچ میں ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس پرفیوم کی خوشبو ‘اودھ’ ہے جو کہ دنیا بھر میں کافی مہنگی ہوتی ہے لیکن ان کے پرفیوم کی قیمت زیادہ نہیں ہے۔ پرفیوم کو سب کی پہنچ میں اور سستا کہنا اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا۔ کسی صارف نے ایمن پر سخت تنقید کی تو کسی نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔

ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر یہ سستا ہے تو پھر مہنگا کیا ہوگا؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے لگا سستا 500 تک کا ہوگا۔ ہادی بن فراز نامی صارف کا کہنا تھا کہ 5000 میں ایک غریب کے گھر کا راشن آسکتا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا آپ کے لیے مہنگا نہیں ہے تو سارے آپ خود ہی خرید لیں۔