- الإعلانات -

عمران اشرف نے اپنے مداح کو خطروں کا کھلاڑی کیوں کہا؟

اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ہمراہ ایک مداح موجود ہے۔

متعدد ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے عمران اشرف کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ملک میں بھی ہیں جس کا اندازہ حالیہ ویڈیو سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

اس وقت عمران اشرف امریکا میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کس طرح جنگلے پر کھڑے ہوکر محض ایک ٹانگ کے سہارے اداکار کے ہمراہ تصویر لینے کی کوشش کررہا ہے۔

اداکار نے کیپشن میں اس شخص کو خطروں کا کھلاڑی قرار دیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کی ہمت کو سراہتے ہوئے اسے خوب داد دی۔