- الإعلانات -

ہریتھک روشن نے کرش 4 بنانے کا اعلان کردیا

بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم کرش کا چوتھا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔
ہریتھک روشن نے یہ اعلان کرش کے 15 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ اداکار نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘ماضی ہوچکا، اب دیکھتے ہیں کرش 4 آپ کے لیے کیا لاتا ہے’۔

فلمساز راکیش روشن نے کرش کے چوتھے سیکوئل سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ ملک کے حالات کے باعث فلم تاخیر کا شکار ہوگئی، اس کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔ خیال رہے کہ فلم کا پہلا حصہ کوئی مِل گیا کے نام سے 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا، بعدازاں کرش اور کرش 3 کو 2006 اور 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔