- الإعلانات -

سلمیٰ حسن موجودہ زندگی سے مایوس کیوں ہو گیں؟

معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے اپنی زندگی کی تلخ یادوں میں سے ایک تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خود پر گزرنے والے مشکل دنوں کے بارے میں بات چیت کی۔ سلمیٰ حسن نے طلاق کے بعد رونما ہونے والے ایک واقعے کو خوفناک تجربہ قرار دیا اور بتایا کہ مجھے ایک اخبار کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ آپ اظفر کی دوسری شادی سے متعلق کوئی تبصرہ کرنا چاہیں گی؟

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کہا اس وقت میرا اور میری بیٹی کا کوئی حال نہیں، آپ ہمیں کیوں پریشان کررہے ہیں؟ تو انہوں نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے میری بات کو غلط انداز میں پیش کردیا جب کہ اسی اخبار سے کسی نے اظفر کو فون کیا اور کہا سلمیٰ نے ایسا کہا ہے جس پر اظفر نے ماننے سے انکار کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعدازاں میں نے اخبار کے ایڈیٹر کو فون کرکے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی میری بچی اور میرے بارے میں سوچیں۔ سلمیٰ حسن کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد میں نے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

واضح رہے کہ اداکار اظفر علی نے سلمیٰ حسن کو 2012 میں طلاق دی تھی، دونوں کی ایک بیٹی ہے۔