- الإعلانات -

ندا یاسر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین سے ناراض

ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں سے پریشان ہوگئیں۔

ندا یاسر کو اکثر و بیشتر ناقدین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس بار صارفین نے ان کے سب سے چھوٹے بیٹے بالاج کو نشانہ بنایا۔ ندا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے بالاج کی ایک تصویر شیئر کی جس میں اسے نیا ہیئر اسٹائل دیا گیا ہے۔ ندا نے کیپشن میں لکھا کہ ٹرولرز تو بچے کو بھی نہیں چھوڑتے۔

بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ندا نے بیٹے کے بالوں کے اوپر کی جانیوالی تنقید سے پریشان ہوکر اس کے بال چھوٹے کروائے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل ندا نے بالاج کی سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اس کے بال بڑھے ہوئے تھے۔ صارفین کی جانب سے اسے لڑکیوں والا ہیئر اسٹائل قرار دیا گیا جب کہ کچھ نے ندا کو بالاج کے بال فوری طور پر چھوٹے کروانے کا بھی مشورہ دیا تھا۔