- الإعلانات -

بیوی کے جوتے اٹھانے سے متعلق شہروز سبزواری کا بیان موضوع بحث بن گیا

سینیئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کا بیوی کے جوتے اٹھانے سے متعلق تازہ ترین بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔ اداکار شہروز سبزواری نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میری بیوی میری ساتھی ہے، وہ اگر مجھے ایک کے بجائے چار جوتے اٹھا کر لانے کا کہے گی تو بھی لاؤں گا‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہروز کی دوسری اہلیہ صدف کنول کا بیان بھی موضوع بحث بنا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ ’شوہر ہماری ثقافت ہیں، خود شوہر کے جوتے اٹھاؤں گی۔‘ صدف کے اس بیان نے میاں بیوی کی ذمہ داریوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی تھی۔

خیال رہے کہ صدف کنول، شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ ہیں، شہروز کی پہلی شادی اداکارہ سائرہ یوسف سے ہوئی تھی۔