- الإعلانات -

ہالی ووڈ کی سنسنی خیز ڈراؤنی فلم ’’بی فور آئی ویک‘‘کاٹریلر جاری

کیا ننھے بچے کے خواب سچ ہوکر کردیں گے والدین کی زندگی خراب۔اسی تجسس پر بنی ہےہالی ووڈ کی سپر نیچرل ہارر فلم ’’بی فور آئی ویک‘‘۔

اس خوفناک فلم کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیزجاری کردیا گیا ہے۔یہ فلم ستمبر میں پردہ سیمیں پر شائقین کا دل دہلائے گی۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کیJessie اور Mark کی ہے۔ جو اپنے ننھے بیٹے کی وفات کے ایک یتیم بچے Codyگود لیتے ہیں ۔

بچے کو گھر لانے کے بعد جیسی اور مارک کو پتا چلتا ہے کہ کوڈی کے خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں۔

کیا ننھے سے اس بچے کے خواب اس کے محسنوں کی زندگی خراب کردیں گے۔کیا ہے اصل ماجرا؟۔

یہی ہے راز ,جس پر سے پردہ اٹھے گا 9 ستمبر کو فلم کے بڑے پردے پر آنے کے بعد.