- الإعلانات -

ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کسٹم انسپکٹراعجاز چوہدری قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ کی عدالت نے پولیس کی درخواست پر کسٹم انسپکٹرچوہدری کے قتل کیس میں ماڈل ایان علی۔کسٹم سپرنٹندنٹ ضرغام اور ڈاکٹر ہارون کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجودماڈل ایان علی مقدمہ کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئی۔ نوٹس بھی جاری کیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ملزمہ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔