- الإعلانات -

بھارت نے پاکستانی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی.

ممبئی : بھارت نے پڑوسی ملک پاکستان سے رو ز بروزاضافہ ہونے والی کشیدگی کا غصہ پاکستانی فلموں پر اتاردیا ہے اور ملک بھر میں ایک بار پھر اچانک ان کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے گذشتہ چند ماہ سے ایک طویل عرصہ کی جدوجہد کے بعد پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کا سلسلہ دونوں ممالک کی اہم شخصیات کی باہمی رضا مندی سے شروع ہوا تھا لیکن اچانک انہیں سینمار گھروں سے باہر کردیا گیا حالانکہ وہ فلمیں ان سینما گھروں میں بہت اچھا بزنس کررہی تھیں پاکستانی فلموں کی نمائش اچانک رک جانے سے پاکستانی فلم پروڈیو سر ز اور فنکاروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔