- الإعلانات -

دبئی کی 14سالہ لڑکی کا گاناسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

دنیا میں بدلتے حالات کے موضوع پربنایا گیا چودہ سالہ لڑکی کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت لڑکی نے اس گانے کو لکھا بھی خود،کمپوز بھی خود اور گایا بھی خود ہے۔ سیا ارورا نامی اس لڑکی نے اپناسنگل ڈیبیو گاناسل’و ڈاون ورلڈ‘گزشتہ دنوں جاری کیا تو اس گانے کی خوب دھوم مچ گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شائقین کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔

اس موقع پر سیا ارورا کا کہنا ہے کہ دنیا کے حالات کے متعلق اپنی عمر کے لوگوں کے خیالات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔اس گانے کے موسیقی اور اسکی ویڈیو اتنی خوبصورت ہے کہ دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتی ہے۔

واضح رہے دنیا کے مختلف رنگوں اور تباہی کے بعد کے حالات پر مبنی اس گانے کو صرف فیس بک پر ہی پچپن ہزار افراد دیکھ چکے ہیں-