- الإعلانات -

فریحہ پرویزخلع کی خواہش مند،خاوندصلح پربضد

لاہور: مقامی عدالت نے گلوکارہ فریحہ پرویز کے خلع کے دعوے پر گلوکارہ کو اصل نکاح نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فریحہ کے شوہر نعمان جاوید کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنی بیوی کو بسانا چاہتا ہے۔

فیملی کورٹ نے فریحہ پرویز کے خلع کے دعوے پر سماعت کی تو گلوکارہ کے شوہر نعمان جاوید کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ طلاق کے دعوے کے ساتھ نکاح نامہ نہیں لگایا گیا۔ عدالت نے اس اعتراض پر گلوکارہ کو نکاح نامہ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

گلوکارہ فریحہ پرویز نے طلاق کے دعوے میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی اس لئے طلاق کی ڈگری جاری کی جائے۔

دوسری جانب نعمان جاوید نے اپنی بیوی کے دعوے کے خلاف درخواست دائر کر  رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اب بھی فریحہ پرویز کو بسانا چاہتا ہے اس لئے خلع کا دعویٰ خارج کیا جائے۔

فیملی کورٹ نے کیس پر مزید کارروائی چار ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔