- الإعلانات -

لکس اسٹائل ایوارڈز کا میلہ آج سجے گا

پاکستان میں ایوارڈز کے سب سے بڑے میلے ’لکس اسٹائل ایوارڈ ‘کی رنگا رنگ تقریب آج منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں پرفارمنس سے پہلے اسٹارزنے خوب ریہرسل کی۔

ملکی ٹیلنٹ کے اس پندرہویں جشن میں اس بار بھی فلم، ٹی وی، میوزک اور فیشن کی نمایاں شخصیات بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں۔

شو سے ایک رات قبل میزبان علی ظفر سمیت کئی ستارے ہر شعبے کی بہترین کارکردگی اور کامیابی کو منانے کی تیاریوں میں مصروف رہے۔